Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon
تک ساتھ جاتا ہے، وہ اس کا عَمَل ہے۔([1])
دولتِ دنیا کے پیچھے تُو نہ جا آخِرت میں مال کا ہے کام کیا!
مالِ دنیا دو جہاں میں ہے وَبال کام آئے گا نہ پیشِ ذوالجلال([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں مال کی حِرْص اور محبّت سے بچنا ہی چاہئے، جتنا کمانا ضروری ہے، اتنا کمائیں، جتنا جمع کرنا ضروری ہے، اتنا جمع بھی کریں، البتہ اس کی محبّت میں پڑ کر دِن رات بس مال کمانے اور جمع کرنے ہی کی فِکْر میں رہنا، مال کی محبّت کے سبب آخرت کو بُھول جانا، نیک اَعْمَال سے دُور جا پڑنا سراسر نادانی ہے۔ اللہ پاک ہمیں مال کی حِرْص سے محفوظ فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی کورسز
پیارے اسلامی بھائیو! دُنیااور اس کی عیش و عِشْرت سے پیچھا چھڑانے، زُہد و تقویٰ کی نعمت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی کورسز بھی ہے۔ *-الحمد للہ! * دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی دِینی تحریک ہے * کم از کم فرض عِلْمِ دین جیسے وُضُو، غسل، نماز، نمازِ جنازہ، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ کے ضروری مسائِل تو ہر مسلمان سیکھ ہی لے، دعوتِ اسلامی اس کا عزم رکھتی ہے