Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

* اس مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی بہت سے شارٹ کورسز کرواتی ہے؛ جیسے 2. 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس  2. 7دِن کا 12دینی کام کورس 2. 7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس۔ اَور بھی  بہت سارے کورسز ہیں۔ *-آپ بھی یہ مختصر مختصر کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی  * دِین سیکھیں گے تو اللہ پاک راضِی ہو گا  * رِزْق میں برکت ہو گی  * عِلْمِ دین کا خزانہ ملے گا  * نیکیوں کا ذِہن بنے گا  * اللہ پاک کی عِبَادت دُرُست انداز پر کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کرم ہی کرم ہو گا  *  شارٹ کورسز کا یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی غیر محسوس انداز میں بہت کچھ سیکھ لیتا ہے  * کام کاج بھی ڈسٹرب (Disturb)نہیں ہوتے اور چند دِنوں میں اچھی خاصِی معلومات مل جاتی ہیں  * جیسے نماز ہے، اس کے اَحْکَام و مسائِل تو اتنے ہیں کہ کتابیں بھری پڑی ہیں، ہم جیسے اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھیں؟ اتنا وقت کیسے نکالیں؟ لہٰذا آسان طریقہ ہے، 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان بڑی بڑی کتابوں کا نچوڑ ہمیں سکھا دیا جاتا ہے  * پھر دِینی ماحول بھی ملے گا  * نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

63 روزہ کورس نے زندگی بدل دی

لاہور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہونے سے پہلے میری زندگی فضول بلکہ گُنَاہوں بھرے کاموں اور بُرے دوستوں کی صحبت میں گزر رہی تھی۔ پِھر یُوں ہوا کہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے 63 دِن کا مدنی تربیتی کورس  میں داخلہ لینے کی ترغیب دِلائی۔ ان کا سمجھانا مجھے کام آگیا اور خوش قسمتی سے میں نے 63 دِن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ کورس میں مجھے دِلی سکون ملا، فرض نمازوں