Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

Book Name:Jahannami Wadi Wail Ke Haqdar Kon

گُنَاہوں سے بچ جائیں گے۔

دل سے مِرے دنیا کی مَحبَّت نہیں جاتی                                               سرکار! گناہوں کی بھی عادت نہیں جاتی

دن رات مسلسل ہے گناہوں کا تسلسل                                     کچھ تم ہی کرو نا یہ نحوست نہیں جاتی([1]) 

 (3):نمازوں میں سُستی کرنا

پیارے اسلامی بھائیو! جہنمی وادِی وَیْل کا حقدار بنانے والا تیسرا بُرا عَمَل ہے: نمازوں میں سُستی کرنا۔ چنانچہ پارہ:30، سُوْرَۂ ماعُون ، آیت:4 اور 5 میں ارشاد ہوتا ہے:

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴) الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵) الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ(۶)

(پارہ:30 ،الماعون:4- 5)

 تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:تو ان نمازیوں کے لئے خرابی  ہےجو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔

معلوم ہوا؛ جو نماز میں سُستی کرتے ہیں، نماز سے غفلت برتتے ہیں، وہ جہنّم کی وَیْل نامی ہولناک وادِی کے حقدار ہیں۔

نَماز سے غفلت کی چند صُورتیں

پیارے اسلامی بھائیو! نَماز سے غفلت(Heedlessness) کی بہت ساری صورتیں ہیں، مثلاً؛ * نَماز پابندی سے نہ پڑھنا *صحیح وقت پر نہ پڑھنا *  فرائض و واجبات کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرنا * شرعی عذر کے بغیر با جماعت نہ پڑھنا *  نَماز کی پرواہ نہ کرنا *  تنہائی میں  قضا کر دینا اور لوگوں  کے سامنے پڑھ لینا وغیرہ۔

آہ! افسوس! نماز سے غفلت کی بہت ساری صُورتیں آج معاشرے(Society) میں عام پائی جا رہی ہیں * کتنے ایسے ہیں   جو نَمازوں کی پابندی نہیں کرتے*نَمازیں قضا کرتے


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ،صفحہ:382۔