Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

یہ آیتِ مُبارَکہ  اس وَقْت نازل ہوئی جب واقعۂ اِفک (میں اُمُّ الْمُؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدّیقہطَیِّبَہطاہِرہ) (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)پر جُھوٹی تُہمت لگائی گئی تھی،اس میں حَضْرتِ سَیّدُنامِسۡطَح بن اُثَاثَہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) نے مُنافقین کی باتوں میں آکر غَلَطی سے حِصّہ لیا اورگُفْتگو کی تو حَضْرتِ صدِّیقِ اکبر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) نے قسم کھائی کہ آپ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ(سیّدُنامِسۡطَح بن اُثَاثَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)سے رَفاقت ونَرمی خَتْم کردیں گے۔(صحیح بخاری جلد ۲ ص ۵۹۶ کتاب المغازی)(فیضانِ احیاء العلوم 260) (سَیّدُنامِسۡطَح بن اُثَاثَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)(حضرتِ  سَیِّدُناصدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)کی خالہ کے بیٹے،بَدری صَحابی ،غریب اور مُہاجرتھے ، (حضرتِ صدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)ہی ان کا خَرچ اُٹھاتے تھے، مگرچُونکہ اُمُّ الْمُؤمِنِیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پرتہمت لگانے والوں کے ساتھ اُنہوں نے اِتِّفاق کیا تھا۔ اس لئے آپ نے یہ قسم کھائی  ۔ جب یہ آیت سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پڑھی تو حَضْرتِ ابُوبکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا !بے شک میری آرزُو ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ میری مَغْفِرت کرے اور میں مِسطَح (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  )کے ساتھ جوحُسنِ  سُلُوک کرتا تھا،اس کو کبھی مَوقُوف (ختم )نہ کروں گا۔چُنانچہ آپ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ) نے اس کو جاری فرما دیا ۔(کنزالایمان، مع خزائن العرفان ،ص۶۵۳،تسہیل وخلاصہ )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَمِیْرُالْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیّدُنا صِدّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےحضرت سَیِّدُنا مِسۡطَح بن اُثَاثَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے قطع تَعلُّقی کرنے کی قَسَم کھا لی تھی مگر جب یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل ہوئی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے    کمال ِحِلْم کا مُظاہَرہ کرتے ہوئے رِضائے الٰہی کی خاطِرحضرت سَیِّدُنامِسۡطَح بن اُثَاثَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو مُعاف فرمادیا۔اگر ایسامُعامَلہ ہمارے ساتھ پیش آجائے تو ہم ایسے شخص سے بات چیت، مَیْل جَول، حتّٰی کہ سَلام دُعا  بھی نہ کریں۔ بلکہ ہم تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر رِشْتہ داروں سے تَعلُّقات توڑدیتے،حُسنِ سُلُوک  سے ہاتھ کھینچ لیتے اوربات چیت خَتْم کر