Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

(4) تم میں سب سے زِیادہ بہادُر وہ ہے جو غُصّہ کے وَقْت خُود پر قابو پالے اورسب سے زیادہ بردبار(برداشت کرنے والا)وہ ہے، جوطاقت کے باوُجُود مُعاف کر دے۔'' (کنزالعمال،کتاب الاخلاق، الحدیث: ۷۶۹۴،ج۳،ص۲۰۷)

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! دُنیا میں اِنتقام لیتے ہوۓ تَلْخ جُملے بول کر یا کسی سے لڑجھگڑ کر اتنے بڑے اَجْر کو گنوا دینا، یقیناً بے وقُوفی ہی ہے۔لہٰذااللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر لوگوں کی خَطاؤں کو دَرْگُزرکرناچاہیے ۔

کوئی دُھتکارے یا جھاڑے بلکہ مارے صَبر کر

مت جھگڑ، مت بُڑبُڑا، پا اَجْر ربّ سے صبر کر

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اہل ِفَضْل کہاں ہیں؟

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے اب میں آپ کو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب "جنّت میں لے جانے والے اعمال"سے  ایک عظیمُ الشّان روایت سناتا ہوں، پہلے کچھ اس کتاب کا تعارف سُن لیجئے! پھر آپ کو عظیمُ الشّان روایت پیش کروں گا، یہ وہ عظیم کتاب ہے کہ جس میں نیک اعمال کے فضائل پر مشتمل 2 ہزار سے زائد مستند احادیثِ مبارکہ کو جمع کیا گیا ہے، اصل کتاب عربی میں ہے، مکتبۃ المدینہ نے اس کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے، مبلّغین و مبلّغات، آئمہ مساجد و خطباء کے لئے یہ کتاب بے حد مفید ہے،یہ ایک ایسی پیاری کتاب ہے کہ اس کے مطالعہ سے نیک اعمال (مثلاً: علم سیکھنے، فرض نماز کے ساتھ ساتھ تہجد وغیرہ پڑھنے، زکوٰۃ کے ساتھ ساتھ نفلی صدقات دینے، فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفلی روزے رکھنے، حج وعمرہ کی سعادت پانے، قرآن پڑھنے پڑھانے، صِلہ رحمی کرنے، یتیم، مسکین، محتاج کی