Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

آگے آگے رہتے تھے، میری اجتمِاع میں شرکت اور نیکیوں کی طرف رغبت کاسُن کر میرے پاس آ پہنچے۔ان میں جو عقائدِ اہلسنّت سے مُتَّفِق نہیں تھا، وہ مجھے سمجھاتے ہوئے کہنے لگا:''تم جن کے اِجتِماع میں جاتے ہو یہ لوگ تو بدعقیدہ ہیں ،کہ اولیائے کرام کی نیاز دلاتے ہیں، یا رَسُوْلَ اللہ پُکارتے ہیں، ان کے ساتھ مت جایا کرو ۔''سینما گھرکے مالِک کا کہنا ہےکہ میں نے اُس سے کہا کہ" میں نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول صِرف سُن کر نہیں، بلکہ دیکھ کر اپنایا ہے، میں نے تو دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور وہاں مجھے اِس اِس طرح، مدینۂ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً کی زِیارت ہوئی ، اب تم بتاؤ جن عاشقِانِ رسول کے اِجتماعات میں گنبدِ خَضرا کے جلوے نظر آتے ہوں، یہ کس طرح غَلَط ہو سکتے ہیں؟ میرا تو مشورہ ہے کہ تم بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں شامل ہوجاؤ۔ خدا کی قسم!اب تو کوئی میرے بچّوں کے گلوں پرچُھری پھیر دے، تب بھی میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول نہیں چھوڑ سکتا۔(غیبت کی تباہ کاریاں ص ۴۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِخْتتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نَبُّوَت،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے محَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سُنَّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

                   نیک ہو جائیں مُسلمان مدینے والے

”چل مدینہکے سات حُرُوف کی نِسْبت سے جُوتے پہننے کے 7 مَدَنی پُھول