Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

الحدیث:۲۶۹۱،ج۴،ص۳۱۲.)ہفتہ وارسُنّتوں  بھرے اجتماع میں علمِ دین حاصل کرنے کی بھی بڑی برکتیں ہیں ۔آئیے!ایک مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتاہوں۔

سینما گھر کے مالک کی توبہ

بابُ الاسلام سندھ کے مشہور شہر زَم زَم نگر (حیدرآباد) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا کہ غالِباً یہ 1991ء کے کسی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع والی رات کی بات ہے، میری ملاقات ایک سینما گھرکے مالِک سے ہوئی جو کہ شرابی اور گناہوں کا عادی تھا۔ میں نے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے اُسے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتِماع کی دعوت پیش کی،کچھ پس و پیش کے بعد وہ میرے ہمراہ چل پڑا۔ اِخْتِتامی دُعا کے دَوران سینما گھر کے مالِک کی حالت غیر ہوگئی۔ حتّٰی کہ دُعاخَتْم ہونے کے بعد بھی اس کا ہچکیوں کے ساتھ رونا بند نہ ہوا۔بعد میں اس نے بتایا کہ میں نے جب دُعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اور آنکھیں بند کیں تو ایسا لگا، جیسے دُعاکی بَرَکت سے میرے دل کی سختی دُور ہورہی ہے، مجھے اپنے کئے ہوئے گناہ یاد آنے ، ان کاانجام ڈرانے اور خوفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّمیں رُلانے لگا۔ اسی دَوران جس وَقت کہ میری آنکھیں بند تھیں، میں نے اپنے آپ کو مدینۂ منوَّرہ زَادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً میں سبز سبز گُنبد کے رُوبرُو پایا، ہر طرف نُور پھیلا ہوا تھا اوربھینی بھینی خوشبو سے فَضاء مہک رہی تھی۔میں کافی دیر تک سبز گنبد کے جلووں سے اپنے دل کومُنوَّر کرتا اور روتا رہا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں نے سابِقہ گُناہوں سے توبہ کرلی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!وہ میرے ساتھ پابندی سے اجتِماع میں آنے لگے،پنج وقتہ نَماز بھی شُروع کردی ۔ ایک دن جب میں ملاقات کیلئے پہنچا تو اُ نہوں نے بتایا کہ میرے بعض وہ دوست جنہوں نے بدکاری کے مُعامَلات سے آج تک مجھے نہیں روکا، بلکہ میرے ساتھ شراب ورَباب کی محفلوں میں ہمیشہ