Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

پوچھے جانے والے مَسائل کا ہاتھوں ہاتھ حل بتاتے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس شُعبے سے تَعلُّق رکھنے والے  اسلامی بھائی روزانہ سینکڑوں سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ دارُالافتاءآن لائن سے،اِنْٹرنیٹ کے ذریعے،دُنیا بھر سے اس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net)سے سوالات کےجوابات پوچھے جاسکتے ہیں ۔دُنیا بھر سے ہاتھوں ہاتھ شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے،ان نمبرز پر رابطہ  بھی کیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔

(1)-02201120300 (۲)0220113-0300

(۳)-02201140300 (۴)0220115-0300

پاکستانی  وقت کے مُطَابِق  صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بروزِ جمعہ تعطیل ہوتی ہے ۔

مدنی کاموں میں حصہ لیجیے!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں دن بدن اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے اور اس کا مدنی کام مزید ترقّی کی طرف گامزن ہے۔ اس  مدنی ماحول کی بَرَکت  سے بے  شُمار افراد اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکی کی دعوت کوعام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن گئے ۔ذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت بھی ہے،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّاس اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں۔علمِ دین کی محفل میں شرکت کا ثواب ملتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیث میں ہے کہ جوشخص علم کی طلب میں کسی راستہ کو چلے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کو جَنَّت کے راستہ پر لے جاتاہے اورطالبِ علم کی خُوشنودی کے ليے فِرِشْتے اپنے بازُو بچھا دیتے ہیں۔(سنن الترمذی''،کتاب العلم،باب ماجاء في فضل الفقہ علی العبادۃ،