Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

عَفْوودَرگُزر کے مزید فَضائل جاننے کیلئے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل ’’ عَفْوودرگزرکے فضائل ‘‘’’غُصّے کاعلاج ‘‘’’ظُلم کا اَنجام‘‘ اور مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’احیاءُ العُلُوم‘‘جلد 3 سے ’’حُسنِ خُلق ‘‘کا بیان اور’’ تَحمُّل مزاجی کی فضیلت‘‘ کا مُطالَعہ فرمالیجئے۔  

مدنی قافلے میں سفر کیجئے !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عَفْوو دَرگُزر کا جذبہ پانے، غُصّےکی بُری عادت سے پیچھا چُھڑانے، گُناہوں سے بچنے اورنیکیوں کا جَذبہ پانے  کیلئے تبلیغ ِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے اعلیٰ،اَخلاقی اَوْصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصّہ بنتے چلے جائیں گے۔اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کیجئے  ۔اس کی برکت سے اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِعاقبت (اچھی آخرت بنانے) کے لئے بے چین ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں اِرْتِکاب ِ گُناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مُسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فُحش کلامی اور فُضُول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، تلاوتِ قرآن ، حمد ِاِلٰہی اورنعتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھنے  کی عادت بن جائے گی ،غُصّے کی جگہ عَفْوودَرگُزر کی عادت نصیب ہوجائے گی ،بے صَبْری کی عادت سے نَجات پاکر صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ،بدگُمانی کی جگہ  حُسنِ ظَن کی عادت بن جائے گی ۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ

دارُالافتاء اہلسنَّت کا تعارُف:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّسُنّتوں کی تَربِیَّت اور نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے