پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے شام کی طرف دوسرا سفر کس عمر میں فرمایا؟

کیا آپ جانتے ہیں؟

* مولانا ابو محمد  عطاری مدنی

ماہنامہ اپریل 2021

سوال : پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   نے شام کی طرف دوسرا سفر کس عمر میں فرمایا؟

جواب : 25سال کی عمر میں۔ (طبقات ابن سعد ، 1 / 103)

سوال : وہ کون سا پرندہ ہے جو اڑتا  بھی ہے اور بچے بھی  دیتا ہے؟

جواب : چمگادڑ۔ (تفسیر جمل ، پ3 ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : 49 ، 1 / 418)

سوال : حضرت سیّدُنا ابراہیم    علیہ السَّلام  کے کتنے بیٹے تھے؟

جواب : حضرت سیّدُنا ابراہیم  علیہ السَّلام  کے 13 صاحبزادے تھے۔ (طبقات ابن سعد ، 1 / 41)

سوال : وہ کون سا شخص ہے جو مرنے کے 4ہزار سال بعد  زندہ  ہوا اور کس نبی پر ایمان  لایا؟

جواب : سام بن نوح  رحمۃُ اللہِ علیہ  زندہ ہوکر حضرت عیسٰی  علیہ السَّلام  پر ایمان لائے۔

(تفسیر جمل ، پ3 ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : 49 ، 1 / 420)

سوال : مسجد نبوی کے لئے زمین کتنے میں خریدی گئی تھی؟

جواب : 10 دینار میں۔ (طبقات ابن سعد ، 1 / 184)

سوال : جب حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہ عنہ  ایمان لائے  اس وقت آپ کی عمر مبارک کتنی  تھی؟

جواب : 26 سال۔ (بذل القوۃ ، ص254)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی

Share

Articles

Comments


Security Code