Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

نہیں، بس جو بھی ہماری دعوت کرے، ہم امیر غریب کا فرق کئے بغیر، اس کی دعوت کو قبول کریں، یہ بھی مسلمان بھائی کے بنیادی حقوق میں سے ایک حق ہے۔

(5):پانچواں حق: چھینک کا جواب دینا

اور پانچواں حق ہے: وتَشْمِيْتُ العَاطِسِ  چھینک کاجواب دینا۔([1])یعنی جب ہمارے کسی مسلمان بھائی کو چھینک آئے اور وہ اس پر الحمد للہ! کہے تو سننے والے پر واجب ہے کہ چھینک کا جواب دیتے ہوئے کہے: یَرْحَمُکَ اللہ (یعنی اللہ پاک تم پر رحم فرمائے)۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو!ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر یہ 5 حق ہیں: (1): سلام کا جواب دینا(2):مریض کی عیادت کرنا(3):جنازے میں شرکت کرنا (4):دعوت قبول کرنا(5):چھینک کا جواب دینا۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی کے یہ پانچوں حقوق پُوری ایمانداری کے ساتھ تَوَجُّہ میں رکھ کر پُورے کیا کریں۔

آئیے! ان 5میں سے ایک حق کی وَضَاحت یعنی مریض کی عیادت کے بارے میں سنتے ہیں:

مریض کی عیادت کے فضائل

پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دوسرا حق بیان کرتے ہوئے فرمایا: وَ عِیَادَۃُ الْمَرِیْضِ مریض کی عیادت کرنا۔یہ بہت ہی فضیلت کا کام ہے،ہمارا کوئی مسلمان بھائی اگر بیمار ہو جائے، اسے کوئی چوٹ لگ جائے، کوئی حادثہ پیش آ جائے یا ویسے کوئی میڈیکل پرابلم ہو جائے تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کریں، اس کے پاس جائیں،


 

 



[1]...بخاری،کتاب الجنائز،باب  الامر باتباع الجنائز،صفحہ:355 ،حدیث:1240۔

[2]...رد المحتار ،کتاب الحظر و الاباحۃ،فصل فی البیع،جلد:9 ،صفحہ:683-684 ملتقطًا۔