Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

فرماتی ہیں: میں نے جیسے ہی یہ دُعا پڑھی، میرا بخار ختم ہو گیا۔([1])

کیا مبارک نام ہے، کیسا پیارا ہے لقب     عائشہ محبوبۂ محبوبِ رَبُّ العالمیں

آیۂ تطہیر میں ہے ان کی پاکی کا بیاں     ہیں یہ بی بی طاہرہ، شوہَر امام الطّاہِرِیں([2])

 

زوجۂ مصطفیٰ  سیدہ عائشہ      عابدہ زاہدہ      سیدہ عائشہ

ساجدہ، صائِمہ  سیدہ عائشہ      طیبہ طاہِرہ      سیدہ عائشہ

خُلد میں داخِلہ   سیدہ عائشہ      دو خُدا سے دِلا سیدہ عائشہ

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بی بی عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا کی عیادت بھی فرمائی اور انہیں بخار سے نجات کی دُعا بھی سکھائی، اسی طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اَہْلِ بیتِ پاک کے دیگر افراد کی بھی تیمار داری فرمایا کرتے تھے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ باہَر والوں کے ساتھ ساتھ گھر والوں کا بھی خیال رکھیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ سب دوستوں سے عیادت ہو رہی ہو اور اپنے گھر میں موجود بیمار ماں یا کمزور ابّو جان یا بچوں کی اَمِّی وغیرہ بیماری سے نڈھال پڑے ہوں اور اُن سے ہمدردی کرنے کا وقت ہی نہ نکالا جائے۔

عیادت کے آداب

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے مریض کی عیادت کرنی ہے،لازمی کرنی ہے،اس کے ساتھ عِیَادت کے آداب بھی ملحوظ رکھنے ہیں۔ آئیے! عیادتِ مریض کے چند آداب بھی


 

 



[1]...کنز العمال،کتاب الطب و الرق و الطاعون الحمیٰ،جلد:5،جز:10، صفحہ:41 ،حدیث:28508ملتقطًا۔

[2]...دیوانِ سالِک،صفحہ:84-  85ملتقطًا۔