Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کو آپس میں لڑوانے، انہیں باندھ کر مارنے، اور ان کا مُثلہ کرنے (یعنی چہرہ بگاڑنے)سے منع فرمایا کرتے تھے۔([1])

ہرن نے، اونٹ نے، چڑیوں نے کی یہی فریاد          کہ ان کے غم کا مداوا حضور جانتے ہیں

اللہ پاک ہمیں بھی سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر عمل کرتے ہوئے جانوروں پر شفقت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 91 صفحات کی کتاب  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

غم کے بادَل چَھٹیں قافلے میں چلو خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو

رب کے در جُھکیں، اِلتِجائیں کریں بابِ رحْمت کھلیں، قافلے میں چلو([2])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ


 

 



[1]... سیرت رسول عربی، صفحہ: 335ملتقطًا ۔

[2]...وسائلِ بخشش،صفحہ:671 ملتقطًا۔