Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

روزہ رکھا؟حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:میں نے!آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا:آج تم میں سے جنازے کے ساتھ کو ن گیا؟حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:میں گیا تھا۔آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پھر (تیسرا) سوال پوچھا:تم میں سے آج مسکین کو کس نے کھانا کھلا یا؟ حضرت  ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے!سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے(چوتھا) سُوال پوچھا: تم میں سے آج مریض کی عیادت کس نے کی ؟حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:میں نے! (سرکارِعالی وقار،مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 4 سُوال کئے،وہ چاروں کے چاروں کام حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ نے کئے تھے)، اس پر اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جس شخص میں یہ (4 خصلتیں) جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخِل ہو گا۔([1])

فرشتے مغفرت کی دُعا کرتے ہیں

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،دو عالَم کے مالِک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عِیادت کرتا ہے تو وہ مریض کے پاس بیٹھنے تک جنّت کے باغ میں چہل قدمی کرتا ہے،جب وہ بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، جب کوئی صبح کے وقت مریض کی عِیَادت کرتا ہے تو شام ہونے تک 70 ہزار فرشتے  اس کے لئے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جو شام کے وقت عِیادت کرتا ہے تو صبح ہونے تک 70 ہزار فرشتے اس کے لئے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔([2]) 


 

 



[1]...مسلم،کتاب الزکاۃ،باب من جمع الصدقۃ و اعمال البر،صفحہ:369،حدیث:1028۔

[2]...ابنِ ماجہ،کتاب الجنائز،باب ما جاء فی ثواب من عاد مریضا،صفحہ:234 ،حدیث:1442۔