Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

سُبْحٰنَ اللہ!کیسی شان ہے...!!مریض کی عیادت کریں:  * اللہ پاک کی رضا ملے گی   * جنّت میں گھر نصیب ہو گا * فرشتوں کی دُعائیں نصیب ہوں گی *  رحمتِ اِلٰہی سے وافَر حِصّہ ملے گا * فرشتوں کا ساتھ نصیب ہو گا *  اس کی بَرَکَت سے زندگی خوشحال ہو گی  * رِزق میں بَرَکَت ملے گی *  قناعت کی دولت ہاتھ آئے گی * اللہ پاک کی رضا نصیب ہو گی اور  * اس کی بَرَکَت سے اچھے اخلاق، عِلْمِ دِین میں پختگی اور نیک کاموں پر استقامت نصیب ہو جائے گی۔ اللہ! اللہ! اب بتائیے! اور کونسی نعمت ہے جو ہمیں چاہئے، مریض کی عِیَادت کریں،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اتنی سارے انعامات ملیں گے۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

اَہْلِ خانہ کی بھی عیادت کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کے ساتھ ساتھ، اپنے اَہْلِ بیت (یعنی گھر والوں) میں سے کوئی بیمار ہوتا تو اُن کی بھی عیادت فرماتے تھے۔ایک مرتبہ مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا کو بخار ہو گیا تو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لائے (آپ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بخار کا ذِکْر کیا اور اسے ناپسند جانا)، اس پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بیشک بخار حُکم کا پابند ہے، تم اسے بُرا نہ کہو لیکن تم چاہو تو میں تمہیں ایسے الفاظ سکھا دوں کہ جب تم وہ کہو تو اللہ پاک تم سے بخار دُور فرما دے۔ پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سیدہ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا کو دُعا سکھائی، آپ