Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

علاقائی دورہ کہتے ہیں *آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر علاقائی دَوْرہ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!  * سُنّتِ انبیا پر عَمَل کی سَعَادت ملے گی  * نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کا ثواب ملے گا  * حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے جیسا ہے([1])  * اگر ہماری نیکی کی دعوت سے ایک شخص بھی نیک نمازی بن گیا تو یقین مانیئے! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔آئیے! آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سُناتا ہوں:

غیر مسلموں کا قبول اسلام

ضلع غازی پور (یوپی،ہند) ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے عصر کی نماز کے بعد علاقائی دورہ کے سلسلے میں ایک حجّام کی دوکان پر پہنچے جہاں چند ماڈرن نوجوان خوش گپیوں میں مصروف تھے، راہنما نے آگے بڑھ کر تعارف کروایا تو نیکی کی دعوت دینے والے اسلامی بھائی نے فوراً درد بھرے انداز میں نیکی کی دعوت دینا شروع کر دی۔ نیکی کی دعوت کے بعد انہیں مسجد چلنے کی دعوت دی انہوں نے انکار کیا مگر عاشقانِ رسول کے محبت بھرے اصرار پر بالآخر وہ نماز کے بعد ہونے والے بیان میں شرکت کرنے پر راضی ہو گئے۔ نماز کے بعد جونہی بیان کا آغاز ہوا وہ سبھی آگئے ۔بیان کے اختتام پر دولتِ ایمان کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کی فکرکرتے رہنے کا ذہن دیا، اس کے بعد وہ مسجد سے باہر چلے گئے۔ ابھی کچھ وقت ہی گزراہو گا وہ دوبارہ پلٹ آئے ان کے چہروں کے تاثرات کسی بڑے انقلاب کا پتا دے رہے تھے، وہ لوگ کہنے لگے: ہم غیر مسلم ہیں آپ ہمیں کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کر دیجیے! ہم دائرۂ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔امیر قافلہ نے فوراً کلمہ طیبہ لَااِلٰہَ اِلاَّاللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ پڑھا کر ان سب کو مسلمان کر دیا۔ پھر امیرِقافلہ نے


 

 



[1]... ترمذی، ابواب العلم، باب ماجاء الدَّال...الخ، صفحہ:628، حدیث:2670۔