Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا بیان کئے گئے واقعے میں اپنے صحابی کی غیر موجودگی پر خیریت دریافت کرنے اور عیادت کرنے کا اَنداز مُبَارَک صد کروڑ مرحبا!  کاش ! ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کی خبرگیری کرنے(خیر، خیریت پوچھنے)کی عادت بنائیں، جہاں اِس سے رِضائے الٰہی کے لئے کی جانے والی عیادت سے ثوابِ عظیم کی  خوشخبریاں ملیں گی وہیں ایک مسلمان کے دِل میں آپ کی مُحَبَّت  بھی بڑھے گی   ۔

مسلمان کے مسلمان پر حقوق

مشہور صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر 5 حق ہیں۔([1])

یہ بخاری و مسلم کی حدیثِ پاک ہے، اس میں 5 حقوق کا ذِکْر ہے، بعض دیگر روایات میں 7 حقوق بھی بیان ہوئے ہیں،بہر حال! یہ 5 حقوق کونسے ہیں، ارشاد فرمایا:

(1): پہلا حق: سلام کا جواب دینا

رَدُّ السَّلَام سلام کا جواب دینا۔([2]) (یعنی جب کوئی مسلمان ہمیں سلام کرے تو مسلمان کا حق ہے کہ اسے جواب دے)۔

یہاں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کوئی قید ذِکْر نہیں فرمائی * بیٹا سلام کرے تو اس کا بھی جواب دینا ہے * والِد سلام کرے تو اس کا بھی جواب دینا * بھائی سلام کرے * پڑوسی سلام کرے * عزیز سلام کرے * دوست سلام کرے یا دُشْمن


 

 



[1]...بخاری،کتاب الجنائز،باب  الامر باتباع الجنائز،صفحہ:355 ،حدیث:1240۔

[2]...بخاری،کتاب الجنائز،باب  الامر باتباع الجنائز،صفحہ:355 ،حدیث:1240۔