Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

درخواست کرو کیونکہ اس کی دُعا فرشتوں کی دُعا کی طرح ہوتی ہے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!اس حدیثِ پاک پر غور فرمائیے! کہ اگر ہم مریض کی عیادت کے لئے جائیں گے، اس سے مریض کی جو دِل جُوئی ہو گی، وہ تو اپنی جگہ، اس کے ساتھ ساتھ ہمارا بھی کتنا فائدہ ہو جائے گا،ہم مریض سے دُعا کروائیں،اس کی بَرَکَت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہماری بھی مرادیں پُوری ہو جائیں گی۔

یہ ایک بڑا زبردست نسخہ ہے، بعض اَوْقات ایسا ہو جاتا ہے، ہم پر مشکل وقت آ جاتا ہے، جیسےکہتے ہیں: سونے کو ہاتھ لگاؤں تومٹی ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات بن جاتے ہیں، سمجھ ہی نہیں لگ رہی ہوتی ہے کہ کرنا کیا ہے، میرے ساتھ ہو کیا رہا ہے، ہر طرف سے مشکلات،  پریشانیاں آدمی کو گھیر لیتی ہیں، خُدانخواستہ اگر ایسا وقت آ جائے تو ایسے موقع پر یہ کام خُود پر لازم کر لیں، مریضوں کی عِیَادت کے لئے جائیں، ایک تَو عیادت کا ثواب ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ مریض سے اپنے لئے دُعا کروائیں،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!مشکلات بھی حل ہو جائیں گی۔

مریض کو دُعا دیجئے!

عِیَادت کے وقت مریض سے اپنے لئے دُعا کروانی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مریض کے لئے بھی دُعا کرنی چاہئے۔حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:جو بھی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لئے جائے تو یہ کلمات 7 مرتبہ پڑھے،اگراس کی موت کا وقت نہ آ گیا ہو تو اللہ پاک ان کلمات کی بَرَکَت سے اُسے شِفَا عطا فرماے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:


 

 



[1]...ابنِ ماجہ،کتاب الجنائز،باب ما جاء فی عیادۃ المریض،صفحہ:234 ،حدیث:1441۔