Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

75 ہزار فرشتوں کے سائے میں رہے گا

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عُمر رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے مریض کی عیادت کی، اللہ پاک اس پر 75 ہزار فرشتوں کے ذریعے سایہ فرمائے گا،( گھر سے نکلنے سے لے کر گھر واپس آنے تک) اس کے ہر قدم اُٹھانے پر اس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی، ہر قدم رکھنے پر اس کا ایک گُنَاہ مٹا دیا جائے گا اور ایک درجہ بلند کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی جگہ پر بیٹھ جائے، جب وہ مریض کے ساتھ بیٹھے گا تو رحمت اسے ڈھانپ لے گی اور اپنے گھر واپس آنے تک اسے رحمت ڈھانپے رکھے گی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں مریض کی عیادت کی فضیلت بیان ہوئی،اس کے ساتھ ساتھ سیکھنے کی ایک اَہَم بات بھی ہے، ہمارے ہاں لوگ عموماً گھر دُور ہونے کے سبب بھی عِیَادت کے ثواب سے محروم رہ جاتے ہیں،خبر تو مِل گئی کہ فُلاں صاحِب بیمار ہیں،بیمار پُرسی کے لئے جانے کا دِل بھی کرتا ہے مگر نفس سُستی دِلا دیتا ہے کہ کہاں اتنی دُور جانا، پھِر آنا، اتنا وقت کس کے پاس ہو گا؟ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، ذرا غور فرمائیے!جو مریض کی عیادت کے لئے جاتا ہے اس کے ہر قدم پر ایک نیکی ملتی ہے، ایک گُنَاہ مُعَاف ہوتا ہے اور ایک درجہ بُلند کر دیا جاتا ہے، اب یہاں سے غور کیجئے! اگر مریض کا گھر دُور ہے تو اُخْروی لحاظ سے تو یہ بہت فائدے کا موقع ہے، جتنی دُور جائیں گے، اتنے زیادہ قدم بنیں گے، جتنے زیادہ قدم بنیں گے، اتنی زیادہ نیکیاں ملیں گی، اتنے زیادہ


 

 



[1]...معجمِ اوسط،جلد:3،صفحہ:222 ،حدیث:4396۔