Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

بلکہ اُڑنا شروع ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو ایک دوسرے کے غم بانٹنے، مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ۔

رزقِ میں برکت اور خوشحال زندگی پانے کا نسخہ

پیارے اسلامی بھائیو!اس وقت دُنیا بھر میں معاشی حالات بہت کمزور سے کمزور ہوتے جا رہے ہیں،رزق کی تنگی کا بہت ساروں کو سامنا ہے،بہت کم لوگ ہیں جنہیں زندگی کا سکون میسر ہے، آئیے! میں آپ کو خوشحال زندگی اور رزق میں بَرَکَت کا ایک نسخہ بتاتا ہوں۔ صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے،اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:مَنْ عَادَ مَرِیْضًا اَوْ زَارَ اَخًا لَہُ فِی اللہ نَادَاہُ مُنَادٍ بِاَنْ طِبْتَ وطَابَ مَمْشَاکَ وَ تَبَوَّاْتَ مِنَ الْجَنَّۃِ مَنْزِلًا جو کسی مریض کی عیادت کرے یا اللہ پاک کی رضا کے لئےاپنے (دِینی )بھائی کی زیارت کرنے  کے لئے جائے تو ایک اِعْلان کرنے والا اِعْلان کرتے ہوئے کہتا ہے: تُو پاک ہوا، تیرا چلنا پاک ہے اور اس چلنے کی برکت سے تُو نے جنّت میں گھر پا لیا۔([1])

اس حدیثِ پاک کے تحت عُلَمائے کرام فرماتے ہیں:مطلب یہ ہے کہ اے خوش بخت!اے مریض کی عیادت کے لئے جانے والے! یہ تیرا چلنا تیری خوشگوار زِندگی کا سبب بن جائے،  اس کی بَرَکَت سے تمہیں قناعت کی دولت نصیب ہو،رضائے اِلٰہی کی سعادت ملے، تمہارے رزق میں بَرَکَت ہو اور اس چلنے کی بَرَکَت سے تمہیں اچھے اَخْلاق، عِلْم اور عَمَل کی توفیق نصیب ہو۔([2])


 

 



[1]...ترمذی،کتاب البر و الصلۃ،باب ما جاء فی زیارۃ الاخوان ،صفحہ:486،حدیث:2008۔

[2]...مرقاۃ المفاتیح،کتاب الآداب،باب الحب فی اللہ و من اللہ ،جلد:9 ،صفحہ:221،تحت الحدیث:5015۔