Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سے محَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

جانوروں پر رحم کرناسُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: (1): تم لوگ اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں اپاک سے ڈر و ان پر اُس وقت سوار ہوا کرو جب کہ وہ اچھی حالت میں ہوں اور انہیں اچھی  طرح کھلایا کرو۔([2]) (2): ہر ذی روح پر( شفقت) کا اجر ملتا ہے۔([3])

اے عاشقانِ رسول! جانوروں پر رحم کرنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے  *  رحمتِ عالم نورِ  مُجَسَّمْ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں پر بڑی شفقت فرماتےتھے  * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جانوروں کی فریاد سنتے اور ان کی مدد فرمایا کرتے  * ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک اونٹ کی فریاد پر اس کے مالک سے فرمایا: تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور کام زیادہ لیتے ہو([4])  * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس سے ناراض ہوتے  * آپ


 

 



[1]...تاریخ مدینہ  دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]... ابوداؤد، کتاب الجہاد،باب ما یؤمر بہ من القیام...الخ، صفحہ:408، حدیث:2548 ۔

[3]... بخاری، کتاب  فی المظالم والغضب،باب الآبار علی الطرق...الخ، صفحہ:635، حدیث:2466۔

[4]... ابوداؤد، کتاب الجہاد،باب ما یؤمر بہ من القیام...الخ، صفحہ:408، حدیث:2549 خلاصۃً ۔