Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

اسلام لانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مُبَارَک باد دی۔ وہ کہنے لگے ہم نے بیان میں قبر کے حالات سنے کہ اچھے کام کرنے والوں کے ساتھ وہ کیا معاملہ کرتی ہے اور بُرے کام کرنے والوں کے ساتھ کیسا بھیانک سلوک کرتی ہے اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کا سنّت  پر عمل اور دین و ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنا دیکھ کر دل و دماغ نے گواہی دی کہ اہلِ اسلام ہی حق و سچ کے داعی اور راہِ نَجات پر  چلنے والے ہیں۔([1])

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی    صدقہ تجھے اے ربّ غفّار! مدینے کا([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

”القرآن الکریم“ ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم )۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن میں *  مکمل قرآنِ پاک پڑھنے  * اور مختلف قاریوں کی آواز میں  قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے  * اس کے  ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی  اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس  کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...  فیضان صدیقِ اکبر، صفحہ:140-141 خلاصۃً۔

[2]...وسائِلِ بخشش،صفحہ:180۔