Book Name:Mareez Ki Ayadat Kijiye

سلام کرے *  جو بھی مسلمان ہے، کلمہ پڑھنے والا ہے، عاشقِ رسول ہے، وہ جب بھی ہمیں سلام کرے گا تو اگر خدانخواستہ اس کے ساتھ ناراضی بھی چل رہی ہے، خدانخواستہ ہم اسے دُشْمن بھی جانتے ہوں،پھر بھی ایک مسلمان کا دُوسرے مسلمان پر حق ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے سلام کا جواب دے۔سامنے والا جب سلام کرے گا اور یہ جواب دے گا تو اگر آپس میں ناراضی بھی ہوئی تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس سلام اور جوابِ سلام کی بَرَکَت سے دوستی میں بدل ہی جائے گی۔

سلام کا جواب کیسے دیں؟

بہر حال! اپنے مسلمان بھائی کے سلام کا جواب دینا کیا ہے؟ اسلامی حق ہے۔ اور یہ جواب دینا کیسے ہے؟ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

وَ اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّةٍ فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْهَاۤ اَوْ رُدُّوْهَاؕ-  (پارہ:5 ،النساء:86)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور جب تمہیں کسی لفظ سے سلام کیا جائے تو تم اس سے بہتر لفظ سے جواب دو یا وہی  الفاظ کہہ دو۔  

یہ ہمیشہ یاد رکھیں! سلام کرنا سُنّت ہے اور اس کا جواب دینا واجب ہے۔اسلامی سلام میں 3 الفاظ ہیں: 1:ا َلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ 2: وَرَحْمَۃُ اللہ 3:وَبَرَکاتُہٗ اگر کوئی کہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ تو ہم کہیں گے:وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَرَحْمَۃُ اللہ۔اگر کوئی کہے:اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہ  تو ہم جواب میں کہیں گے:وَعَلَیْکُمُ السَّلَام وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ اور اگر کوئی وَبَرَکَاتُہٗ بھی سلام میں کہے تو ہم جواب میں یہی تینوں لفظ بولیں گے۔([1]) بہر حال!جب بھی کوئی


 

 



[1]...رد المحتار ،کتاب الحظر و الاباحۃ،فصل فی البیع،جلد:9 ،صفحہ:683 ملتقطًا۔