Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yasin Ayat 34 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83

Tarteeb e Nuzool:(41) Tarteeb e Tilawat:(36) Mushtamil e Para:(22-23) Total Aayaat:(83)
Total Ruku:(5) Total Words:(807) Total Letters:(3028)
34-35

وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِ(34)لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۙ-وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْؕ-اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ(35)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم نے اس میں باغ بنائے کھجوروں اور انگو روں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائےکہ اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ: اور ہم نے اس میں کھجوروں  اور انگو روں  کے باغ بنائے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے زمین میں کھجوروں  اور انگو روں  کے باغ بنائے اور ان باغوں  کی آب پاشی کے لئے زمین میں  چشمے جاری کئے تاکہ لوگ اناج کی طرح ان باغات کے پھلوں  میں  سے بھی کھائیں  اور اگرچہ اناج اور پھل حاصل کرنے کے لئے بیج لوگوں نے بوئے اور آب پاشی انہوں  نے کی، مگر بیج سے شاخ انہوں  نے نہیں  نکالی ، اس شاخ کو بالی اور تناور درخت انہوں  نے نہیں  بنایا ، بالی سے اناج اور درخت سے پھل پیدا کرنے میں  ان کا کوئی عمل دخل نہیں  بلکہ یہ اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں  کیونکہ اس پر اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی قدرت نہیں  رکھتا ،تو کیا ان دلائل کا مُشاہدہ کرنے کے بعد بھی وہ حق کو نہیں  مانیں  گے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت ووحدانیّت کا اقرار کر کے اس کی ان نعمتوں  کا شکر ادا نہیں  کریں  گے؟

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links