Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naziat Ayat 41 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46

Tarteeb e Nuzool:(81) Tarteeb e Tilawat:(79) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(46)
Total Ruku:(2) Total Words:(194) Total Letters:(776)
34-41

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى(34)یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰى(35)وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى(36)فَاَمَّا مَنْ طَغٰى(37)وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا(38)فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ(39)وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰى(40)فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىﭤ(41)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھر جب وہ عام سب سے بڑی مصیبت آئے گی۔اس دن آدمی یاد کرے گا جو اس نے کوشش کی تھی۔اور جہنم ہر دیکھنے والے کے لئے ظاہر کردی جائے گی۔تو بہر حال وہ جس نے سرکشی کی۔اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی۔تو بیشک جہنم ہی (اس کا) ٹھکانہ ہے۔اوررہا وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا۔تو بیشک جنت ہی (اس کا) ٹھکانہ ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى: پھر جب وہ عام سب سے بڑی مصیبت آئے گی۔} یہاں  سے مخلوق کا اُخروی حال بیان کیا جا رہا ہے چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی7آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صُور میں  پھونک ماری جائے گی اور اس وقت مردے زندہ کر دئیے جائیں  گے تو اس دن آدمی کواپنے اعمال نامے دیکھ کر وہ تمام اچھے برے اعمال یا دآجائیں  گے جو اس نے دنیا میں  کئے تھے اور اس دن جہنم ظاہر کردی جائے گی اورتمام مخلوق اسے دیکھے گی تو وہ شخص جس نے سرکشی کی،نافرمانی میں حد سے گزرا اور کفر اختیار کیا اور دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دی اور اپنی نفسانی خواہشات کا تابع ہوا تو بیشک جہنم ہی اس شخص کا ٹھکانہ ہے جس سے اسے نکالا نہیں  جائے گا اور وہ جو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور اس نے جانا کہ اسے قیامت کے دن اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور حساب کے لئے حاضر ہونا ہے اور اس نے اپنے نفس کو حرام چیزوں  کی خواہش سے روکا تو بیشک ثواب کاگھرجنت ہی اس شخص کا ٹھکانہ ہے۔(روح البیان ، النّازعات ، تحت الآیۃ : ۳۴- ۴۱ ، ۱۰ / ۳۲۶-۳۲۸، خازن، النّازعات، تحت الآیۃ: ۳۴-۴۱، ۴ / ۳۵۲، مدارک، النّازعات، تحت الآیۃ: ۳۴-۴۱، ص۱۳۱۹-۱۳۲۰، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links