Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naziat Ayat 28 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46

Tarteeb e Nuzool:(81) Tarteeb e Tilawat:(79) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(46)
Total Ruku:(2) Total Words:(194) Total Letters:(776)
28-33

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا(28)وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَ جَ ضُحٰىهَا(29)وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ﭤ(30)اَخْرَ جَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا (31) وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَا(32)مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْ ﭤ(33)
ترجمہ: کنزالایمان
اس کی چھت اونچی کی پھر اسے ٹھیک کیااس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی اور اس کے بعد زمین پھیلائی اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکالا اور پہاڑوں کو جمایا تمہارے اور تمہارے چوپاؤں کےفائدہ کو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{رَفَعَ سَمْكَهَا: اس کی چھت اونچی کی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی5آیات میں  آسمان اور زمین کی تخلیق کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آسمان کو بنایا اور کسی ستون کے بغیر اس کی چھت اونچی کی ،پھر اسے ایسا ٹھیک کیا کہ اس میں  کہیں  کوئی خَلَل نہیں  اوراس کی رات کو تاریک کیا اور سورج کے نورکوظاہر فرما کر اس کی روشنی چمکائی اور اس کے بعد زمین پھیلائی جو پیدا تو آسمان سے پہلے فرمائی گئی تھی مگر پھیلائی نہ گئی تھی اوراس میں  سے چشمے جاری فرما کر اس کا پانی اور اس کاچارہ نکا لا جسے جاندار کھاتے ہیں  اور پہاڑوں  کو روئے زمین پرجمایا تاکہ اس کو سکون ہو اور جو کچھ زمین سے نکالا ہے وہ تمہارے اور تمہارے چوپایوں  کے فائدے کیلئے ہے۔( خازن،النّازعات،تحت الآیۃ:۲۸-۳۳، ۴ / ۳۵۱-۳۵۲، مدارک، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۸-۳۳، ص۱۳۱۹، جلالین، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۸-۳۳، ص۴۸۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links