Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 48 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
48

اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآىٕلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور کیا انہوں نے اس طرف نہ دیکھا کہ اللہ نے جوچیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں جھکتے ہیں اور وہ سائے عاجزی کررہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَوَ لَمْ یَرَوْا:اور کیا انہوں  نے نہ دیکھا۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے سایہ دار جو چیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کا حال یہ ہے کہ سورج طلوع ہوتے وقت اُس کا سایہ دائیں  طرف جھک جاتا ہے اور سورج غروب ہوتے وقت اس کا سایہ بائیں  طرف جھک جاتا ہے اور سائے کا ایک سے دوسری طرف منتقل ہونا اللّٰہ تعالیٰ کو سجدہ کرنا اور اس کی بارگاہ میں  اپنی عاجزی، انکساری اور کمزوری کا اظہار کرنا ہے کیونکہ سایہ دائیں  اور بائیں  جھکنے میں  اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کا پابند اور اسی کا اطاعت گزار ہے، اسی کے سامنے عاجز اور اسی کے آگے مسخر ہے اوراس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کا کمال ظاہر ہے اور جب کفار سایہ دار چیزوں  کا یہ حال اپنی آنکھوں  سے دیکھتے ہیں  تو انہیں  چاہئے کہ وہ اس میں  غورو فکر کر کے عبرت و نصیحت حاصل کریں  کہ سایہ و ہ چیز ہے جس میں  عقل،فہم اور سماعت کی صلاحیت نہیں  رکھی گئی تو جب وہ اللّٰہ تعالیٰ کا اطاعت گزار ہے اور صرف اسی کو سجدہ کر رہا ہے تو انسان جسے عقل،فہم اور سماعت کی صلاحیت دی گئی ہے اسے زیادہ چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کرے اور صرف اسی کے آگے سجدہ ریز ہو۔ (تفسیرسمرقندی، النحل، تحت الآیۃ: ۴۸،۲ / ۲۳۷، تاویلات اہل السنہ، النحل، تحت الآیۃ: ۴۸، ۳ / ۸۹-۹۰، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links