Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 102 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128
| Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
| Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) | |
102
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ(102)
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ: اسے مقدس روح نے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ نازل کیا ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو ثابت قدم کردے اور (یہ)مسلمانوں کیلئے ہدایت اور خوشخبری ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
}قُلْ:تم فرماؤ۔{ یعنی اے حبیب !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جو لوگ قرآن کے بارے میں آپ پر بہتان لگا رہے ہیں آپ ان سے
فرما دیں کہ اسے میرے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس سے حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام حق کے ساتھ لے کر آئے ہیں اور اس قرآن کے ناسِخ و
مَنسوخ کو میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذریعے مجھ پر نازل فرمایا ہے تاکہ وہ ایمان
والوں کو ثابت قدم کردے اور ناسخ و منسوح کی تصدیق کی وجہ سے ان کے ایمانوں کو اور
مضبوط کر دے اور یہ قرآن مسلمانوں کیلئے ہدایت اور خوشخبری ہے۔(تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۲، ۱۴ / ۶۴۷، ملخصاً)
