Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 77 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
77

اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ(77)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ: بیشک یہ عزت والا قرآن ہے۔} کفارِ مکہ قرآنِ پاک کو شعر اور جادو کہا کرتے تھے ،اللہ تعالیٰ نے ستاروں  کے ڈوبنے کی جگہوں  کی قسم ارشاد فرما کر ان کا رد کرتے ہوئے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں  فرمایا کہ بے شک جو قرآن سرکارِ دو عالَم،محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل فرمایا گیا یہ شعر اور جادو نہیں اور نہ ہی یہ کسی کا اپنا بنایا ہوا کلام ہے ،بلکہ یہ عزت والا قرآن ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام اورا س کی وحی ہے اوراللہ تعالیٰ نے اسے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معجزہ بنایا ہے اوریہ محفوظ اور پوشیدہ کتاب لوحِ محفوظ میں موجود ہے جس میں  تبدیل اور تحریف ممکن نہیں اور نہ ہی اس تک شَیاطین پہنچ سکتے ہیں ۔ (تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۱۰ / ۴۲۸، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۴ / ۲۲۳، تفسیر قرطبی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۷-۷۸، ۹ / ۱۶۴، الجزء السابع عشر، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links