Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 2 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
1-2

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ(1)لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔۔ (اس وقت )اس کے واقع ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ: جب واقع ہونے والی واقع ہوگی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب قیامت قائم ہو گی جو کہ ضرور قائم ہونے والی ہے تواس وقت ہر ایک اس کا اعتراف کر لے گااور اس کے واقع ہونے کا کوئی انکار نہیں  کر سکے گا۔ اورقیامت چونکہ بہر صورت واقع ہو گی ا س لئے ا س کا نام واقعہ رکھا گیا ہے ۔( مدارک، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۱-۲، ص ۱۱۹۸، تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۱-۲، ۱۰ / ۳۸۴، بیضاوی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۱-۲، ۵ / ۲۸۳، ملتقطاً)

قیامت ضرور واقع ہو گی:

            اس سے معلوم ہو اکہ قیامت ضرور واقع ہو گی ا س لئے ہر ایک کو قیامت سے ڈرنا چاہئے اور اس دن کے لئے دنیا کی زندگی میں  ہی تیاری کر لینی چاہئے ،چنانچہ قیامت کے بارے میں  ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’وَ اتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْــٴًـا وَّ لَا یُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَّ لَا یُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ‘‘(بقرہ:۴۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:  اور اس دن سے ڈروجس دن کوئی جان کسی دوسرے کی طرف سے بدلہ نہ دے گی اور نہ کوئی سفارش مانی جائے گی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ ان کی مددکی جائے گی۔

            اور ارشاد فرمایا:

’’ وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ‘‘(بقرہ:۲۸۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اس دن سے ڈروجس میں  تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر ہر جان کو اس کی کمائی بھرپوردی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں  ہوگا۔

            اور ارشاد فرمایا:

’’ فَكَیْفَ اِذَا جَمَعْنٰهُمْ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ۫-وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ‘‘(ال عمران:۲۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو کیسی حالت ہوگی جب ہم انہیں  اس دن کے لئے اکٹھا کریں  گے جس میں  کوئی شک نہیں  اور ہر جان کو اس کی پوری کمائی دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links