Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Anbiya Ayat 11 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﰑ
اٰیاتہا 112

Tarteeb e Nuzool:(73) Tarteeb e Tilawat:(21) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(112)
Total Ruku:(7) Total Words:(1323) Total Letters:(4965)
11

وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ(11)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں جو ظلم کرنے والی تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَةٍ:اور کتنی ہی بستیاں  ہم نے تباہ کردیں ۔} اس سے پہلی آیات میں  کفارکی طرف سے حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نبوت پرکئے گے اعتراضات اوران کے جوابات ذکرفرمائے گئے اور یہاں  سے اِ س امت کے کفار کو کفر نہ چھوڑنے اور ایمان نہ لانے پر  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایاجا رہا ہے ۔گویا کہ  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے کافرو! تم اپنے مال و دولت کی وسعت سے دھوکہ نہ کھاؤ اور اپنے اموال و اولاد پر غرور نہ کرو کیونکہ ہم نے بہت سی بستیوں  کے کفار کو تباہ و برباد کر دیا اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم پیدا کردی اور جو کچھ ان کافروں  کے ساتھ ہوا وہ تمہارے ساتھ بھی ہو سکتاہے۔( صاوی، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴ / ۱۲۹۲)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links