Himmat Wale Rasool

Book Name:Himmat Wale Rasool

ایک ہی دِن میں 70 انبیائے کرام  علیہمُ السَّلام کو شہید کیا([1]) *حضرت حبیب  رحمۃُ  اللہ علیہ جن کا ذِکْر سُورۂ یسین شریف میں کیا گیا ہے، اُن کو قوم نے پتھر مار مار کر شہید کر دیا تھا۔([2])انبیائے کرام  علیہمُ السَّلام پر اتنے مشکل وقت آئے کہ  اللہ پاک نے فرمایا:

مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِؕ-

(پارہ:2، سورۂ بقرہ:214)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اُنہیں سختی اور شدت پہنچی اور اُنہیں زور سے ہلا ڈالا گیا یہاں تک کہ رسول اور اُس کے ساتھ ایمان والے کہہ اٹھے:  اللہ کی مدد کب آئے گی؟

 ایسی سخت مشکلات میں بھی  اللہ پاک کے نبیوں نے اور اُن پر ایمان رکھنے والوں نے دِین پر عَمَل بھی کیا اور نیکی کی دعوت کو بھی عام فرماتے رہے۔

پتا چلا؛ دِین پر عمَل کرنا اور نیکی کی دعوت دینا ہر دَور میں مشکل رہا ہے۔ کامیاب وہ ہے جو صَبْر کر جاتا ہے، ہمّت دکھاتا ہے، استقامت کے ساتھ دِین پر عَمَل بھی کرتا رہتا ہے، نیکی کی دعوت بھی عام کرتا رہتا ہے۔ یہی ہم نے بھی کرنا ہے۔

اُولُو الْعَزْم رسولوں کا صبر

اُولُو الْعَزْم رسول جن جیسا صبر کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان کی پاکیزہ زندگیوں پر ذرا غور فرمائیے!

حضرت نُوح  علیہ السَّلام  کا صبر مبارَک

حضرت نُوح  علیہ السَّلام  زمانے کے اعتبار سے سب سے پہلے اُولُو الْعَزْم رسول ہیں۔


 

 



[1]...تفسیر خازن، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیرِ آیت:61، جلد:1، صفحہ:50۔

[2]...تفسیربغوی، پارہ:23، سورۂ یٰسین،زیرِ آیت:25، جلد:3، صفحہ:638 بتصرف۔