Himmat Wale Rasool

Book Name:Himmat Wale Rasool

ہے *دَوا کھانے سے مرض ختم ہو جاتا ہے، یہ دَوا کی تاثِیر ہے۔ یونہی محبّتِ اِلٰہی کی بھی ایک تاثِیر ہے اور محبّتِ رسول کی بھی ایک تاثِیر ہے۔ حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی  رحمۃُ  اللہ علیہ فرماتے ہیں: محبّتِ اِلٰہی کی تاثِیر آزمائش ہے (جب بندہ  اللہ پاک سے محبّت کرنے لگتا ہے تو اس پر آزمائشیں آنا شروع ہو جاتی ہیں) اور محبّتِ رسول کی تاثِیر فَقْر ہے۔ ([1])

ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: یارسولَ  اللہ  صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں آپ سے محبّت کرتا ہوں۔ فرمایا: اگر سچّے ہو تو فَقْر کے لیے تیار ہو جاؤ! کیونکہ جو مجھ سے محبّت کرتا ہے، فَقْر اس کی طرف اتنی تیزی سے آتا ہے کہ سیلاب بھی اتنی تیزی سے اپنی منزل کی طرف نہیں بڑھتا۔ ([2])

خیر! یہ سمجھنے کی بات ہے، اگر غیر مسلموں کے پاس مال و دولت زیادہ ہے، وہ زیادہ امیر ہیں تو یہ پریشانی کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ اِس بات کی نشانی ہے کہ آج بھی مسلمانوں کے دِل میں عشقِ رسول کے چراغ جل رہے ہیں۔  اللہ پاک ہمیں دُنیا کی مشکلات پر صبر نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔

اُولُو الْعَزْم رسول کون ہیں...؟

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے جو حدیثِ پاک سُنی، رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے اس میں ایک آیتِ کریمہ تِلاوت فرمائی،  اللہ پاک نے فرمایا:

فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ (پارہ:26، سورۂ احقاف:35)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو (اے حبیب!)تم صبر کرو جیسے ہمت والے رسولوں نے صبر کیا۔

  


 

 



[1]... الفتح الربانی و الفیض الرحمانی، المجلس الثامن و العشرون، صفحہ:117۔

[2]... ترمذی، کتاب الزہد، باب ما جاء فی فضل الفقر، صفحہ:561، حدیث:2350۔