Book Name:Himmat Wale Rasool
عام کرنے کا ثواب ملے گا*حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے جیسا ہے([1])*اگر ہماری نیکی کی دعوت سے ایک شخص بھی نیک نمازی بن گیا تو یقین مانیے! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔ ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنیے:
عاشقانِ رسول کا ایک قافلہ (گجرات، ہند) پہنچا،شرکائے قافلہ علاقائی دورہ کرنے کے لئے مسجد سے باہر تشریف لے گئے، دورانِ علاقائی دورہ ایک شرابی کو سمجھایا گیا، اَلحمدُ لِلّٰہ! وہ شرابی قافلے والوں کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑا، اسلامی بھائی اس کے ساتھ اس قدر با اخلاق طریقے سے پیش آئے کہ وہ 6دن تک قافلے والوں کے ساتھ رہا، علاقائی دورہ کی برکت اور عاشقانِ رسول کی صحبت کے سبب اس نے گناہوں سے توبہ کی،داڑھی مبارَک بڑھا لی، عمامہ شریف کا تاج بھی سر پر سجا لیا اور قافلوں کا مسافر بھی بن گیا۔
گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی چڑھائے گا ایسا نشہ دینی ماحول
تُو آ بے نَمازی، ہے دیتا نمازی خدا کرم سے بنا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ