Book Name:Himmat Wale Rasool
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہم ا صحابئ رسول ہیں، فرماتے ہیں: اُولُو الْعَزْم رسول 5ہیں: (1): پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (2): حضرت نوح علیہ السَّلام (3):حضرت ابراہیم علیہ السَّلام (4): حضرت موسیٰ علیہ السَّلام (5): اور حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام ([1])
یہ بھی یاد رکھیے! نبوت میں سب کے سب نبی برابر ہیں۔ البتہ! درجات کے لحاظ اِن میں بعض کو بعض پر فضیلت ہے۔ ([2]) یہ عقیدے کی بات ہے، یاد رکھ لیجیے! *ساری مخلوق میں انبیائے کرام علیہمُ السَّلام سب سے افضل ہیں۔ ([3]) پِھر انبیائے کرام علیہمُ السَّلام میں کم و بیش 313 رسول ہیں۔([4])یہ باقی نبیوں سے افضل ہیں۔ پِھر ان 313 میں 5 اُولُو الْعَزْم رسول ہیں۔ اِن کا رُتبہ باقی سب سے اُونچا ہے۔ پِھر ان 5میں ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سے افضل و اعلیٰ ہیں۔ ([5])
تُوہی انبیا کا سرور، توہی دو جہاں کا یاوَر تُو ہی رہبرِ زمانہ مدنی مدینے والے
تُو خُدا کے بعد بہتر ہے سبھی سے میرے سرور ترا ہاشمی گھرانہ مدنی مدینے والے([6])
اللہ پاک نے فرمایا:
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ(پارہ:26، سورۂ احقاف:35)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو (اے حبیب!)تم صبر کرو جیسے ہمت والے رسولوں نے صبر کیا۔