Book Name:Himmat Wale Rasool
مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق (Practice)کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔اس ایپلی کیشن میں مدنی قاعدے کے تمام اسباق کی وڈیو ریکاڈنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجیے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی ایک بار پھر منانے جا رہی ہے ؛ماہِ نومبر ماہِ قافلہ۔
جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول * 12ماہ * ایک ماہ*12 دن * اور 3 دن کے قافلوں میں سفر کریں گے۔ویسے ہے تو یہ بڑا مشکل اور صبر آزما کام، مگر یاد رکھیے! نیکی کی دعوت دینا او ر اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاہے؛ *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔
آپ ماہِ نومبر قافلے میں سَفَر کرنے کی نیت کر لیجیے! ہو سکے تو ابھی اپنی نیّت درج کروا دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا