Book Name:Himmat Wale Rasool
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو!نیک نمازی بننے، نیکی کی عوت دینے کا جذبہ پانے، صبر و رضا کی خوبیاں حاصِل کرنے کے لیےعاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! دعوتِ اسلامی کے 12دینی کامو ں میں خوب خوب حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے دین و دنیا کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ بھی ہے۔
حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے*ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔ دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں*گھر گھر،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے*لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے*نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے*ہم اسے علاقائی دورہ کہتے ہیں۔آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر علاقائی دَوْرہ کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *سُنّتِ انبیاء پر عَمَل کی سَعَادت ملے گی*نیکی کی دَعْوَت