Himmat Wale Rasool

Book Name:Himmat Wale Rasool

دعوت دینے کے لیے پُورا ماحول بنانا پڑتا ہے۔ یہ بنانے کا طریقہ بھی ہمیں آنا چاہیے۔

جسے نیکی کی دعوت دوں اُسے دیدے ہدایت تُو

زُباں میں دے اثر کردے عطا زورِ قلم مولیٰ

حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  کا صبر

اسی طرح حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  بھی اُولُوا الْعَزْم رسول ہیں *آپ تھے اور آپ کے ساتھ آپ کے بھائی ہارون علیہما السَّلام تھے، فِرْعَون کافِر بھی تھا، بادشاہ بھی تھا، خُدائی کا دعویٰ بھی کرتا تھا۔ آپ  علیہ السَّلام  حضرت ہارون  علیہ السَّلام  کے ساتھ اس کے دربار میں تشریف لے گئے، نہایت ہمّت کے ساتھ، بڑی استقامت کا مظاہَرہ کرتے ہوئے اُس کے دربار میں اُسے نیکی کی دعوت دی اور اِنتہائی نرمی کے ساتھ دی *آپ  علیہ السَّلام  کو ستایا گیا *گھروں سے نکلنے پر پابندی لگائی گئی *آپ کے قتل کے منصوبے بنائے گئے *طرح طرح سے تکلفیں پہنچائی گئیں مگر آپ  علیہ السَّلام  نے ہمّت نہ ہارِی، صبر و استقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت دیتے رہے *پِھر جب فرعون غرق ہو گیا تو آپ ہی کی قوم بنی اسرائیل نے سرکشیاں شروع کر دِیں *کبھی یہ ناشکریاں کرتے *کبھی حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  کی گستاخیاں کرتے کبھی تکلیفیں دیتے *تورات شریف پر عَمَل کرنے کو تیار نہ ہوئے۔اِس کے باوُجُود حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  نے ہمّت نہ ہاری، صبر و استقامت کے ساتھ دِین کا کام جاری رکھا۔

حضرت عیسیٰ  علیہ السَّلام  کا صبر

پِھر حضرت عیسیٰ  علیہ السَّلام  کی زندگی مبارَک دیکھیے! *آپ کی اَمِّی جان پاکیزہ بتول