Himmat Wale Rasool

Book Name:Himmat Wale Rasool

میں نے  اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو دیکھا، آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے گِرْد لوگ جمع تھے، آپ فرما رہے تھے: اے لوگو! لَا اِلٰہَ اِلَّا  اللہ کہو! اور فلاح پا جاؤ...!! لوگ (آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی صاف اور سچی بات پر غور کرنے اور اِسلام قبول کر کے جہنّم سے آزادی پانے کے بجائے اُلٹا) ظلم ڈھا رہے تھے۔ مَعَاذَ الله! کوئی آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  پر مٹی پھینکتا اور کوئی گالیاں دیتا۔ دوپہر تک یہی مُعَامَلہ رہا۔ پھر جب سب لوگ اِدھر اُدھر چلے گئے تو ایک خاتون بڑے پیالے میں پانی لے کر حاضِر ِخدمت ہوئیں اور آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا چہرہ مُبَارَک دُھلایا۔ میں نے وہاں مَوْجُود لوگوں سے ان خاتون کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا: یہ ان (یعنی رَسُولُ الله   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ) کی بیٹی زینب ہیں۔([1])

اللہ!اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے صبر، استقامت، ہمّت، عَزْم...!!  اللہ پاک نے فرمایا:

فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ (پارہ:26، سورۂ احقاف:35)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تو (اے حبیب!)تم صبر کرو جیسے ہمت والے رسولوں نے صبر کیا۔

 پیارے اسلامی بھائیو! یہی ہمارے لیے سبق ہے۔ صبر کریں، ہمّت کریں، استقامت اپنائیں، نیکی کی دعوت دینے میں، دِین پر عَمَل کرنے میں، ہر ہر میدان میں صبر و ہمّت اور استقامت اپنائیں رکھیں۔ اِنْ شَآءَ  اللہ الْکَرِیْم! ہر میدان میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ امیر اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ  فرماتے ہیں:

تمہیں اے مُبَلِّغْ! یہ میری دُعا ہے                               کئے جاؤ طے تم ترقی کا زینہ


 

 



[1]...معجم کبیر،جلد :9،صفحہ:70،حدیث:17193 ملتقطاً۔