Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

اعلیٰ حضرت بیان فرماتے تھے

پیارے اسلامی بھائیو! ٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ معیارِ حق بھی ہیں ٭بےمثال مفتی بھی ہیں ٭بےمثال مُحَدِّث بھی ہیں ٭بےمثال مفسر بھی ہیں ٭یُونہی آپ بےمثال واعِظ شیریں بیاں  (میٹھی میٹھی باتیں کرنے والے) خطیب  بھی ہیں۔ مفتی اَمجد علی اَعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا بیان بہت پُرمغز، علمی اور بہت اَثَر کرنے والا تھا۔ کبھی کوئی بیان آپ کا ایسا نہ ہوا، جس میں لوگوں پر رِقّت طاری نہ ہوئی ہو، جب آپ بیان فرماتے تو ہر طرف سے خوفِ خُدا اَور عشقِ مصطفےٰ کے سبب رونے کی آوازیں بلند ہو رہی ہوتی تھیں۔ ([1])

محفلِ پاک میں نُورانی تجلی

خلیفۂ اعلیٰ حضرت  بُرہانُ الدِّین جبل پُوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کہتے ہیں: ایک مرتبہ بمبئی کی ایک مسجد میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا بیان ہوا، میں بھی حاضِر تھا، مسجد میں تِل رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی، یعنی لوگوں کا اتنا زیادہ ہجوم تھا کہ مسجد میں جگہ باقی نہیں رہی تھی۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بڑا پیارا اَور علمی بیان کیا، بیان شروع ہوئے تقریباً 1 گھنٹہ گزر گیا تھا، اچانک مجھے اُونگھ آ گئی، خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عجیب دل کش نُور پُوری محفل پر چھایا ہوا ہے۔ میں خواب دیکھ ہی رہا تھا کہ کانوں میں درود و سلام کی آواز آئی، جسے سُن کر میں جاگ گیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ منبر سے نیچے کھڑے ہیں، ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو جاری ہے اور اُونچی آواز سے پڑھ رہے ہیں:

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ


 

 



[1]...فیضانِ اعلیٰ حضرت، صفحہ:124۔