Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

اللہ  پاک کی بارگاہ میں اِن کی شانوں کا اِضافہ کتنا ہوا، اِس کا تو ہمیں عِلْم ہی نہیں ہے، ہم جو 1500 واں  جشن کی دُھومیں مچا رہے ہیں، یہ اُن نامَعْلُوم شانوں کی بھی خوشی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس 21 لاکھ فیصد اِضافے کی بھی خوشی ہے۔ اللہ  پاک ہمیں خُوب دُھوم دھام کے ساتھ 1500 واں جشنِ وِلادتِ مصطفےٰ منانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ

پیارے اسلامی بھائیو! اگلے بزرگوں کے عقائد پر پختگی حاصل کرنے، صراط مستقیم پر اِستقامت پانے، محبتِ اعلیٰ حضرت سے دل کے غنچے مہکانے  کے لیے  ہر دم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہئے! 12 دِینی  کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجیے ! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ بھی ہے ۔

حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1]) ٭نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لیے  گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے٭ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لیے  بازاروں میں تشریف لے جاتے ٭مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔([2])دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش


 

 



[1]... مسند امام احمد،جلد:6، صفحہ:507، حدیث:16356۔

[2]... سیرتِ مصطفیٰ، صفحہ:115 اور 144 ملتقطاً۔