Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

٭فَلَاور اِسٹک ٭اور دلکش نعلین شریف کے بیجز٭اور جشنِ ولادت میں دعوت اسلامی کے بینرز کا آرڈر بھی مکتبۃُ المدینہ کی دکانوں پر دے سکتے ہیں ۔جلدی کریں، جشنِ ولادت کی تیاری بھی کریں، فائدہ بھی اٹھائیں!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

کھانا کھلانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (1):جو کسی بھوکے کو کھانا کھلائے، اللہ  پاک اسے جنت کے پھل کھلائے گا۔([2])(2):جو اپنے بھائی کی بھوک مٹانے کا اہتمام کرے اور اسے کھانا کھلائے یہاں تک کہ وہ سیر ہوجائے تو اللہ  پاک اس کی مغفرت فرما دے گا۔([3])

  اے عاشقانِ رسول !کھانا کھلانا سنّت مصطفٰے ہے٭ہمارے پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دوسروں کو کھانا کھلانا پسند فرماتے تھے ٭حضرت سیّدُنا طلحہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں: نبئ اکرم،  نور مُجَّسَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف سے اَصْحابِ صُفّہ  کے


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...ابو داؤد، کتاب:زکوٰۃ، باب:سقی الماء، صفحہ:274، حدیث:1682۔

[3]...مسند ابی یعلی، ثابت البنائی عن انس، جلد:3، صفحہ:138، حدیث:3420۔