Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

بخشی گئی ہے، یہ جنّتی ہیں، جنّت ہی کے لیے  بنائے گئے ہیں۔([1]) یہ کون لوگ ہیں؟ کرتے کیا ہیں؟ ان کے اَعْمال کیسے ہیں؟ فرمایا:

یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ    (پارہ:9، اعراف:181)

                                   تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: جو حق کی ہدایت دیتا ہے ۔

یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو راہِ حق کی ہدایت دیتے ہیں، جو اِن کے لَڑْ لگ جاتا ہے، اُسے گمراہیوں سے بچا کر حق کی راہ پر ڈال دیتے ہیں، خُود بھی سچّے عقائد، اِسلام کی سچّی تعلیمات پر ثابِت قدم رہتے ہیں اور اپنے ماننے، چاہنے والوں کو بھی سچّے عقائد اور سچّی تعلیمات پر ثابت قدم رکھتے ہیں۔ ([2])

اَلحمدُ لِلّٰہ! اِس آیت سے مَعْلُوم ہو گیا کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری اُمّت میں ایسے لوگ آتے رہے اور آیندہ بھی آتے رہیں گے، جو لوگوں کو راہِ حق کی ہدایت دیتے تھے، دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔([3])اللہ  پاک کے فضل سے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بھی اسی پاکیزہ گروہ  میں شامِل ایک بلند رُتبہ ہستی ہیں۔

ہے رضائے مصطفےٰ احمد رضا  ہے عطائے مرتضیٰ احمد رضا

رہبر اور رہنما احمد رضا      حق نما حق آشنا احمد رضا

نائب مختارِ کل، غوث الوریٰ نائب غوث الوریٰ احمد رضا

عاشقانِ رسول کی پہچان کا آسان طریقہ

حضرت علامہ قَادِر بخش سَہْسَرامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بہت بڑے عالِمِ دِین ہوئے ہیں، ایک


 

 



[1]...  تفسیر ماتریدی، پارہ:9، سورۂ اعراف،زیرِ آیت:179، جلد:5، صفحہ:95 مفہوماً ۔

[2]...  تفسیر نسفی، پارہ:9، سورۂ اعراف،زیرِ آیت:181،جلد:1، صفحہ:620 مفصلاً۔

[3]...  تفسیر رازی، پارہ:9، سورۂ اعراف،زیرِ آیت:181،جلد:5، صفحہ:417۔