Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

امیرِ اہلسنت کی اعلیٰ حضرت سے محبّت

اَلحمدُ لِلّٰہ! امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے بہت محبّت ہے، بےحد محبّت ہے، جَلْوَتْ ہو یا خَلْوَتْ (یعنی تنہائی میں ہوں یا لوگوں کے ہجوم میں) آپ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا ذِکْرِ خیر کرتے ہی رہتے ہیں، آپ فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ جو کہ وَلیُ اللہ  ہیں، سچّے عاشقِ رسول  اور ہمارے مُسَلَّمَہ(جانے مانے)بزرگ ہیں، اِن کی عقیدت دِل کی گہرائیوں میں سنبھال کر رکھنا بے حد ضُروری ہے، اللہ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ بَرکت نشان ہے: اَلْبَرَكَةُ ‌مَعَ اَكَابِرِكُمْ یعنی بَرکت تمہارے بزرگوں کے ساتھ ہے([1]) ٭آپ فرماتے ہیں: مسلکِ اعلیٰ حضرت سے بال برابر ہٹنے سے پہلے اللہ  کریم مجھے اِیمان و عافیت کے ساتھ موت عطا فرما دے۔([2])

خادم نبی کے خُوشْتَرْ الیاس قادری ہیں       علم و عمل کا مَحْوَر الیاس قادری ہیں

احمد رضا کا عاشِق اُن کو کہے زمانہ    علم و عمل کے پیکر الیاس قادری ہیں

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَعلیٰ حضرت نے نماز کےلیے  جگایا

پیارے اسلامی بھائیو!  اَلحمدُ لِلّٰہ! اعلیٰ حضرت امامِ اَہلسنّت شاہ، اِمام اَحمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ واقعی بہت ہی اُونچے رُتبے والے ہیں، یہ سچّی بات ہے، جو آپ کے دامنِ کرم کو پُخْتہ طریقے سے پکڑ لیتا ہے، اُس کو دونوں جہانوں میں بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے مُریدوں، چاہنے اور ماننے والوں کو کس کس طرح سے نیک کاموں میں


 

 



[1]...علم و حکمت کے 125 مدنی پھول (تذکرہ امیر اہلسنت ، قسط:5)، صفحہ:79، 80۔

[2]...فیضانِ امامِ اہلسنت(خصوصی شمارہ)،صفحہ:10۔