Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein
لیے کھجوریں مقرر تھیں، جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ روزانہ ان کے پاس بھیجا کرتے۔ ([1]) ٭حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: میں صفہ میں تھاکہ تاجدار رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہماری طرف عجوہ کھجوریں بھیجیں۔ ([2]) ٭ اے عاشقانِ رسول !یہ چند مِثَالیں ہیں، ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ جسے جو بھی ملتا ہے، ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا صدقہ ہی ملتا ہے، پُوری دُنیا سرکارِ مدینہ، قرار قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہی صدقہ کھا رہی ہے۔
کھاتے ہیں تیرے در کا، پیتے ہیں تیرے در کا پانی ہے تیرا پانی، دانہ ہے تیرا دانہ
اللہ پاک ہمیں بھی سنّت مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہئے چَشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو([3])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔