Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein
اللہ پاک سیّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے صدقے ہمیں بھی سچّی پکّی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے مریدوں، اپنے چاہنے والوں، ماننے والوں کو مختلف قسم کی وَصیتیں اور نصیحتیں فرمایا کرتے تھے، آئیے! آپ کی چند وصیتیں اور نصیحتیں سنتے ہیں:
(1):مذہبِ اہلِ سُنّت پر قائِم رہیں
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے مُرِیدوں کو فرماتے ہیں: ٭مذہبِ اَہلسنّت وجماعت پر قائِم رہیں ٭جتنے بدمذہب مثلاً نیچری، قادیانی وغیرہ ہیں، ان سب سے جُدا رہیں ٭اِن سب کو اپنا دُشمن جانیں ٭اِن کی بات نہ سنیں ٭اِن کے پاس نہ بیٹھیں ٭اِن کی کوئی تحریر نہ دیکھیں کہ شیطان کو مَعَاذَ اللہ ! دِل میں وسوسہ ڈالتے کچھ دیر نہیں لگتی۔
آدمی کو جہاں مال یا عزّت و آبرو کا اندیشہ ہو، وہاں ہر گز نہ جائے گا، دین و ایمان سب سے زیادہ عزیز ہیں، اِن کی حفاظت کے لیے حد سے زیادہ کوشش فرض ہے، مال اور دُنیا کی عزّت، دُنیا کی زندگی، دُنیا ہی تک ہے، دین و اِیمان سے ہمیشگی کے گھر (یعنی آخرت) میں کام پڑتا ہے، لہٰذا دین و اِیمان کی فِکْر سب سے زیادہ لازِم ہے۔
(2):نمازِ پنجگانہ کی پابندی کیجیے !
سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مزید فرماتے ہیں: نمازِ پنجگانہ کی پابندی نہایت ضُروری ہے، مَردوں کو مسجد و جماعت کا اِلْتِزام (یعنی پابندی کے ساتھ مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا) بھی واجب ہے، بےنمازی مسلمان گویا تَصْوِیْر کا آدمی ہے کہ ظاہِر صُورت اِنْسان کی مگر انسان کا