Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

کافِی دیر درود و سلام پڑھنے کے بعد اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ دوبارہ منبر پر بیٹھے اور پِھر سے بیان شروع کر دیا۔ محفل خَتْم ہوئی، سب گھروں کو چلے گئے۔ اگلے دِن جب اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے تو دیکھا: ایک  سفید داڑھی والے صاحِب آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہیں، آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ انہوں نے کہا: رات میں محفل میں موجود تھا، مسجد کے درمیانی دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا تھا، بیان شریف سُنتے سُنتے اچانک مجھے اُونگھ آ گئی، کیا دیکھتا ہوں کہ پُوری محفل پر نُور چھایا ہوا ہے، پِھر کانوں میں درود و سلام کی آواز پڑی اور آنکھ کھل گئی، دیکھا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ درودِ پاک پڑھ رہے تھے۔

یہ سُن کر بُرہان الحقرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کہا: میں نے بھی یہی مَنْظَر  رات کی محفل میں دیکھا۔ اس پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: سرکارِ اعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا کرم تھا کہ (رات محفل میں) تَجَلِّی  فرمائی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو!  کیا شان ہے...!! اَلحمدُ لِلّٰہ!  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ عظیم تَرِین عاشِقِ رسول ہیں، یہ بھی پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اِنتہائی کرم نوازی تھی کہ آپ جب بیان فرما رہے تھے تو پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اس وقت محفلِ پاک میں تَجَلِّی فرمائی۔

دَرْس و بیان سیکھ لیجیے ...!!

پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بیان فرمایا کرتے تھے، جب آپ دوسری مرتبہ حج پر گئے، بحری جہاز کا سَفَر تھا اور بحری جہاز میں جدّہ پہنچتے کئی دِن لگتے ہیں،


 

 



[1]...فیضانِ اعلیٰ حضرت، صفحہ:127-128 ملخصاً۔