Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اس بظاہِر مشکل سُوال کا آسان سا جواب دیتے ہوئے فرمایا: (اِس کو ایک مثال سے سمجھو! فرض کرو) ایک بادشاہ ہے، اُس نے اپنے مُلْک کا نِظام چلانے کے لیے  اپنا ایک نائِب مقرّر کیا، اُس نائِب نے مُلْک کا اِنتظام بہت اچھے طریقے سے بادشاہ کی خواہش کے مطابق نہایت خوبی سے چلایا، اب بادشاہ نے اپنے نائِب کو اِنْعامات سے نوازنے کے لیے اپنے پاس بُلایا۔ اب بتاؤ! بادشاہ اس نائِب کو انعامات سے نواز کر واپس بھیج دے گا یا اُسے  اُس کے عہدے سے ہٹا کر اپنے پاس روک لے گا؟ (یقیناً اُس نائِب کو اِنعامات سے نواز کر فرمایا جائے گا: تم نے بہت اچھا کام کیا، اپنا کام جاری رکھو!)۔

اتنے دل نشین، آسان تَرِین اور حکمت بھرے اَنداز میں اپنے سارے سُوالوں کے جواب سُنے تو غیر مُسْلِم بولا: مجھے سب سوالوں کے جواب مِل گئے، میں اپنے بیوی بچوں کو لاتا ہوں، ہم سب اسْلام قبول کریں گے۔ (بعد میں ان سب نے اسلام قبول کر لیا)۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو!  کتنا خوبصُورت اور پیارا پیارا انداز ہے۔  اَلحمدُ لِلّٰہ! یہ ہے اعلیٰ حضرت کی شان...!!  اب ذرا وہ آیتِ کریمہ دوبارہ سنیے! اللہ  پاک نے فرمایا:

وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ   (پارہ:9، اعراف:181)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہماری مخلوق میں سے ایک ایسا گروہ ہے جو حق کی ہدایت دیتا ہے ۔

*-*-*-*

خائفِ کبریا    ہیں رضا، ہیں رضا            عاشقِ مصطفےٰ   ہیں رضا، ہیں رضا

صوفیِ باصفا  ہیں رضا، ہیں رضا            صاحبِ اِتِّقَا       ہیں رضا، ہیں رضا

عاشقِ اولیا     ہیں رضا، ہیں رضا            زینتِ اَتْقِیا  ہیں رضا ،ہیں رضا([2])


 

 



[1]... حیاِ تِ اعلیٰ حضرت، جلد:1، صفحہ:331-334 ۔

[2]... وسائلِ فردوس، صفحہ:62 ملتقطاً۔