Book Name:Imamay Ki Barkatain
شریف کا لنگر٭خواجہ حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی چھٹی شریف کا لنگر ٭اور کتنے سارے لنگر ہمارے ہاں ہوتے ہیں، لوگ دیگیں بناتے ہیں، بِریانیاں تقسیم ہوتی ہیں، یہ بھی جائِز ہے، کھانا کھلانے کو افضل اَعْمال میں شُمار کیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ ہم دِینی رسائِل بھی تقسیم کر سکتے ہیں، مِسْواک شریف کا لنگر بھی ہو سکتا ہے اور زہے نصیب عِمَامے شریف کا بھی لنگر ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک توفیق بخشے۔ یہ بھی ایک طرح سے خاموش ترغیب ہے، جسے عِمَامہ شریف پیش کرنا ہو پہلے اُس کی ذہن سازی کریں،اگر وہ عِمَامہ شریف باندھنے پر آمادہ ہو جائے اور لگے بھی کہ وہ عِمَامہ باندھ لے گاتو عِمَامہ شریف پیش کریں، اللہ پاک کے کرم سے جو جو آپ کی ترغیب پر عِمَامہ شریف سجا لے گا، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کا ثواب آپ کو بھی ملتا رہے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! عِمَامہ شریف باندھنا سُنّت ہے اور سُنّت میں عظمت ہے۔ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پارہ:21، سورۂ احزاب:21)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! میرے لیے، آپ کے لیے، ہم سب کے لیے بہترین نمونہ کون ہیں؟ ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ...!! ہم نے پیروی کرنی ہے کس کی؟٭ فلمی ایکٹرز کی نہیں ٭کھلاڑیوں کی نہیں ٭ٹِک ٹاکرز کی نہیں ٭یوٹیوبَرز کی نہیں ٭نِت نئے فیشن کی نہیں بلکہ پیروی کریں گے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی، وہ حَسِیْن و جمیل آقا، وہ پیارے پیارے آقا، وہ مَن بھاتے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جو اتنے پیارے ہیں، اتنے پیارے ہیں، اتنے پیارے ہیں کہ سب جہانوں کا خالِق و مالِک اللہ رَبُّ