Book Name:Imamay Ki Barkatain
حِلْم سُنّتِ انبیا ہے، ٭حِلْم والا اللہ پاک کا پسندیدہ اور پیارا بندہ بَن جاتا ہے٭فرشتے حِلْم والے کے مددگار ہوتے ہیں٭حِلْم والے کی لوگ تعریف کرتے ہیں٭ حِلْم والا آدمی بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے۔ غرض؛ حِلْم وہ دولت ہے کہ دُنیا بھر کے خزانے خرچ کر کے بھی حاصِل نہیں ہو سکتی، یہ عظیم تَرِین دولت عِمَامہ باندھنے کی برکت سے نصیب ہو جاتی ہے۔
تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے میرے اخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے([1])
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو عِمَامہ باندھے اُسے ہر پیچ کے بدلے ایک نیکی عطا ہو گی اور جب ( دوبارہ پہننے کے ارادے سے) اُتارے تو ہر پیچ کھولنے پر ایک گناہ مٹادیا جائے۔ ایک حدیث شریف میں فرمایا: عِمَامہ باندھنے والے (مسلمان) کو اپنے سر پر باندھے جانے والے ہر پیچ کے بدلے قیامت کے دن ایک نور عطا کیا جائے گا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ ! کتنی آسان نیکیاں ہیں، عِمَامہ شریف باندھیں، ہر پیچ پر ایک نیکی ملے گی، دوبارہ پہننے کی نیت سے اُتاریں تو ہر پیچ کے ساتھ ایک ایک گُنَاہ مٹتا جائے گا۔ ہر پیچ کے بدلے قیامت کے دِن نُور نصیب ہو گا۔
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا ہم مفلس کیا مول چُکائیں، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے
عِمَامہ باندھ کر نماز پڑھنے کی فضیلت
پیارے اسلامی بھائیو! عِمَامہ پہن کر نماز پڑھنے کا ثواب بھی بڑھ جاتا ہے ٭ حدیث